ابنا: اس معاہدے کی رو سے جس پر گذشتہ روز دستخط کئے گئے افغانستان کے ہرات اور ہلمند صوبوں کو مزید بجلی فراہم کی جائے گي اور صوبہ فراہ کو بجلی فراہم کردی جائے گي۔ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد مجید نامجو نے صحافیوں سے کہا کہ ایران انرجی سیکٹر میں بے پناہ توانائيوں کا حامل ہونے کے پیش نظر افغانستان سمیت اپنے ہمسایہ ملکوں کو ان سے بہرہ مند کرنے کا خواہاں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انرجی نے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی مسائل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں روکاٹ بنے ہوئے ہیں اور تہران امید کرتا ہےکہ ان مسائل کے حل سے دونوں ملکوں کے تعاون میں فروغ آئے گا اور ترقیاتی منصوبے یکے بعد دیگرے تیزی سے مکمل ہوتے جائيں گے۔ مجید نامجو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ڈیموں کی تعمیر سے تعاون میں توسیع آئے گي۔ افغانستان کے وزیر انرجی و پانی محمد اسماعیل خان نے ایران کے ساتھ اس معاہدے کو اپنے ملک کے لئے نہایت اہم قراردیا اور کہا کہ اس پر عمل درآمد سے افغان قوم کو بہت فائدہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
28 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386066
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انرجی مجید نامجو اور افغانستان کے وزیر انرجی و پانی محمد اسماعیل خان نے بجلی و پانی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔